Jasarat News:
2025-11-26@07:15:00 GMT

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی تنخواہ 12.

71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت 8.5 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کی کم از کم تنخواہ بھی 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی چانسلر کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے اخراجات اب بھی شہریوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں اور بہت سے لوگ گزارا کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں، اسی لیے یہ اضافہ ضروری تھا۔

حکام کے مطابق اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی گھنٹہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے۔ وزارت آئی ٹی کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سکیور ڈیٹا ایکسچینج لیئر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نادرا، ایف بی آر اور ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قرار دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اتھارٹی اہم قومی انفرا اسٹرکچر کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی جب کہ سائبر سکیورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • عدالت عظمیٰ کے ججز کی طے شدہ آسامیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ
  • آن لائن حملوں میں اضافہ؛ حکومت کا سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا اہم فیصلہ
  • اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دارحکومت ہے ‘شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • گیس کی قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری، اوگرا
  • حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی قائم کرنے فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ