data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔

اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کر دیے گئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے مقامی سطح پر مالی جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر  علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دی تھی۔

ڈی پی او باجوڑ نے اطلاع کا فوری نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور بارودی مواد کو مکمل مہارت کے ساتھ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ
  • واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا
  • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،قیاس آرئیاں نہیں ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار
  • برطانیہ: آئندہ برس ریل کے کرائے منجمد کرنے کا اعلان
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار افراد کو چھڑا لیا گیا