کوئٹہ: 13 کروڑ 66 لاکھ کی منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی میں 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے مطابق یہ کارروائی کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو) نوتل نے کی جوکہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے جس میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ایک بیگ کے اندر چھپائی گئی 2 کلو گرام کرسٹل/آئس برآمد کر لی اور ضبط شدہ منشیات کو مزید کارروائی کیلیے کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کسٹمز انفورسمنٹ لاہور نے سونا چاندی کی اسمگلنگ کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا
لاہور:کسٹمزانفورسمنٹ لاہور نے اندرون ملک سونے چاندی کی اسمگلنگ کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔بھاری مقدار میں غیر ملکی سونا اور چاندی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ لاہورنے اسمگلرز کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک اربوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ ی گئی ہیں۔
کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہور میں اندرون ملک سونے اور چاندی کی اسمگلنگ اور ترسیل کا بڑا نیٹ ورک متحرک ہے جس پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بس کے ذریعے کراچی سے لاہور سونا چاندی لانے والے دو اسمگلرز کو پکڑ لیا۔
فرحان اور نوید خان نامی اسمگلرز سے دو کلو سونا اور 35 کلو غیرملکی چاندی پکڑی گئی، ملزمان بس کے ذریعے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی کراچی سے لاہور لارہے تھے۔
اسمگلرز کے خلاف کارروائی کلکٹر انفورسمنٹ محمد سعید وٹو کی ہدایت پر کی گئی۔ آپریشن سپرئنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ راشدمنیر وڑائچ کی قیادت میں انسپکٹر بابر اقبال رانا،محمد یوسف اور عامر سہیل پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ نے دو گرفتار ملزمان فرحان احمد اور نوید خان سکنہ کراچی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 35/2025 درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔