Jasarat News:
2025-11-26@01:10:14 GMT

پشاور،افغان گینگ منشیات کاروبارکھلے عام کرنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(آئی این پی )افغان مہاجرین نے حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن اور تھانہ پہاڑی پورہ کو یرغمال بنا لیاتھانہ پہاڑی پورہ سے چند قدم کے فاصلے پر حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن، خان کالونی، خٹک کالونی، غالب سٹریٹ اور ملحقہ گلی محلوں میں افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کے گینگز نے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی کھلا چیلنج دے رکھا ہے۔ ان علاقوں میں افغان مہاجرین کے سیکڑوں خاندان دھڑلے سے رہائش اور کاروبار بھی کر رہے ہیں اور 35 سے زائد افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کا ایک ایسا گینگ بھی سرگرم ہے جو پولیس کی ناک نیچے آئس ، چرس سمیت دیگر نشوں کا کھلا استعمال اور کاروبار بھی کرتے ہیں، یہ گینگ آے روز شریف شہریوں کے ساتھ جان بوجھ کر لڑائی جھگڑا کر کے انھیں چھریوں چاکووں اور اسلحہ سے موت کے قریب لے جاتے ہیں۔ اتوار یعنی 23 نومبر کی دوپہر 3 بجے خان کالونی میں یہ گینگ کم و بیش 5 سی سی ٹی وی کیمروں میں نظر آیا جہاں انہوں نے میڈیسن کا کاروبار کرنے والے ایک شریف خاندان کے لڑکوں کو ان کی خواتین کے سامنے اپنے اپنی جنونیت کا نشانہ بنایا۔ ان پر حملہ کیا چھریوں سے انہیں شدید زخمی کیا یہاں تک کے ان کی ہڈیاں توڑ ڈالیں ۔ اسی پر بس نہیں کیا لڑائی کے فوراً بعد ہی موٹرسائکل پر آ کر بھرے بازار میں ہوائی فائرنگ کی اور دندناتے ہوے فرار بھی ہو گیے ۔ لیکن پہاڑی پورہ پولیس کچھ نہ کر سکی۔ پہاڑی پورہ پولیس کو مکمل معلومات ہیں کہ خان کالونی اور اس سے ملحقہ محلوں میں سنوکر کلبز اور باکسنگ کلبز ان افغان شرپسند نوجوانوں کے اڈے ہیں لیکن کارروائی کون کرے۔ مزید یہ کہ مذکورہ گینگ کے ساتھ علاقے کے تمام افغان مہاجر باشندے بھی ان کی پشت پناہی پر ہمیشہ کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں اور مقامی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے.

کہ جن افغان مہاجرین کو پنجاب سے نکالا گیا انکو فلور خیبرپختونخوا سے نکالا جائے. وزیراعلی سہیل آفریدی کو سمجھنا ہوگا، اگر ان افغان مہاجرین کو وطن واپس نہ بھیجا تو یہ ہمارے اس صوبے کو اپنے شر فساد اور بغض سے تباہ کر دیں گے۔اہل حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن اور پورے پشاور نے پاک فوج سے مطالبہ کر دیا ہے کہ شریف شہریوں کی عزت جان اور مال کے دشمن ان افغان مہاجروں کے خلاف اسی طرح ایکشن کریں جیسا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں حکومتوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین

پڑھیں:

ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کیخلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 7 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: پولیس کو سہولت کاروں کی تلاش، کیا حملہ آور افغان تھے؟
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ سندھ میں سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کی تجویز
  • ایران ‘ پاکستان سے 1 روز میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی
  • ایران اور پاکستان سے مہاجرین کی ایک ہی دن میں بڑی تعداد افغانستان واپس
  • ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر اشرفی
  • ایران و پاکستان سے ایک دن میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی
  • موٹروے ایم ون بند
  • ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
  • اسلام آباد: مطلوب ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 1 ڈکیت ہلاک، 2 زخمی