بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے دوبارہ بھارت کا حصہ بننے سے متعلق اشتعال انگیز بیان امن کیلئے خطرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کے وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم راج ناتھ سنگھ اور دیگر بھارتی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے لیے زیادہ تعمیری راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ہی شہریوں، خصوصاً کمزور اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔
’اسے چاہیے کہ وہ اُن عناصر کا محاسبہ کرے جو ان کے خلاف تشدد کو ہوا دیتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں اور مذہبی تعصبات اور تاریخی مسخ کرنے کے بیانات سے گریز کرے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے عوام کے دیرینہ مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں جو اب بھی منظم محرومی، شناخت کی بنیاد پر ظلم و ستم اور ریاستی سرپرستی میں جاری تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور زیر تسلط کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور پُرامن حل کے لیے قابلِ اعتماد اقدامات کرے۔
پاکستان انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے تاہم ماضی کی طرح پاکستان اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر کہ بھارت کے لیے
پڑھیں:
دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازارکا انعقاد قابل ستائش ہے، مینابازارکا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینا بازارمختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹالز پاکستان سےتعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے۔
میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے سرگرم ہے۔
مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سٹالز کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔