ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سر زمین استعمال کر رہا ہے لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کی مسقط میں ٹیم سنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد
اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 9 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے خوفزدہ نہیں نے کہا
پڑھیں:
راولپنڈی میں پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز انجام دیے گئے اور 36 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو بعد میں ملک بدر کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
سرچ آپریشنز راولپنڈی کے تینوں ڈویژنز کے 24 تھانوں کی حدود میں کیے گئے، جن میں بس اور تین ٹرک اسٹینڈز کی تلاشی بھی شامل تھی۔
اس دوران مجموعی طور پر دوہزار ایک سو پینتیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ تیرہ سو چھہاسی ہوٹلز، ستائیس سرائے اور دو ہاسٹلز کی بھی جانچ کی گئی۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس گھر مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، اور ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان کے قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔