Islam Times:
2025-11-26@07:37:12 GMT

پنجاب کے سکولوں میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

پنجاب کے سکولوں میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا فیصلہ

احکامات کے مطابق ہیڈ ٹیچرز کو طلبہ کیلئے مقامی زبان میں سرگرمیاں منعقد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سکولوں کو طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنائیں گے۔ تمام ویڈیوز سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کی جائیں گی۔ سکول سربراہان کو احکامات پر عملدرآمد کرکے فوری رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکولوں میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے سکولوں میں پنجابی بول چال کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں میں باادب اور شائستہ پنجابی سکھانے کی ہدایات جاری کر دی ییں۔ طلبہ کو "تُسیں" اور "اَسیں" جیسے مؤدبانہ الفاظ کے استعمال کی تلقین کی گئی ہے۔ غیر رسمی پنجابی الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے گا۔ جنوبی و شمالی پنجاب میں سرائیکی اور پوٹھوہاری زبان کے فروغ کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
احکامات کے مطابق ہیڈ ٹیچرز کو طلبہ کیلئے مقامی زبان میں سرگرمیاں منعقد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سکولوں کو طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنائیں گے۔ تمام ویڈیوز سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کی جائیں گی۔ سکول سربراہان کو احکامات پر عملدرآمد کرکے فوری رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکولوں میں کو طلبہ کی گیا ہے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور:

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی یا کوتاہی کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ستھرا پنجاب کے غیر معیاری کام پر نجی ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جبکہ کنٹریکٹس کی ازسرِنو تنظیمِ نو پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات، مین ہول میں گر کر ہلاکتوں اور اسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ مریم نواز نے تمام شہروں میں کوڑے دان روزانہ دھونے، ویسٹ انکلوژرز بنانے، پبلک مقامات، بس اسٹینڈز اور پارکنگ ایریاز کی مثالی صفائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔

وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ غیر قانونی قبضے اور تعمیرات کو فوری طور پر ڈیجیٹل ریکارڈ میں لایا جائے۔ ریڑھیاں ہٹا کر آمدورفت بحال کرنے، مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری یقین دہانیاں لینے، اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاریوں کا حکم بھی دیا گیا۔

مریم نواز نے شہروں کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی مرمت، شجرکاری، اسٹریٹ لائٹس، مین ہول ڈھکن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی کے احکامات دیے۔ انہوں نے ہر شہر میں روڈز پر لین مارکنگ لازمی قرار دی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر موجود رہ کر صفائی اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ مسلسل ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ دو وارننگز کے بعد تیسری وارننگ پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری فنڈز، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ناقابلِ قبول ہے۔

مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں نیکسٹ لیول گورننس لائی جائے گی، اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہروں کے فیڈ بیک پر نظر ہے اور ہر انتظامی اقدام عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ایران پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر متفق
  • پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
  • پاکستان میں برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کی قیادت میں اہم اصلاحاتی اقدامات
  • پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پنجاب کے سکولوں میں ’’ڈنڈا‘‘ رکھنے پر پابندی، طلبہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوگا
  • پنجاب: سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنیکا فیصلہ
  • پنجاب، سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ