عالمی ایئر لائن رینکنگ سامنے آگئی، جانیے پہلی پوزیشن کس کی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قطر ائیر ویز نے 2025 میں دنیا کی بہترین ائیر لائن کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو پانچ سال بعد پہلی پوزیشن پر واپس آنے کا اہم موقع ہے۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے سالانہ درجہ بندی میں مختلف ایئر لائنز کے معیار کو وقت کی پابندی، صارفین کی آراء اور کلیم پروسیسنگ کے تناظر میں جانچا اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے۔
درجہ بندی کے مطابق قطر ائیر ویز نے تینوں معیار پر شاندار اسکور حاصل کرتے ہوئے سب سے آگے رہے اور مسافروں کی تسلی اور سروس کے اعتبار سے بہترین ثابت ہوئی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی قطر ائیر ویز کے معیار، بروقت پروازوں اور صارف دوست خدمات کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ پہچان کا ثبوت ہے، اور ایئر لائن کی مستقل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے کہ وہ مسافروں کو بہترین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔