سٹی42:   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کے دوران آج  ایئر ہیڈ کوارٹرز کا   دورہ بھی کیا۔  ائیر ہیڈکوارٹرز میں جنرل ساحِر شمشاد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ائیر فورس کے چاق و چابند دستے نے گارڈ آف آنر پیش  کیا۔ 

 ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساہر شمشاد مرزا کا خیر مقدم کیا 

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

پاک فضائیہ کے دستے نے   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جنرل شمشاد نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ائیر چیف مارشل ل ظہیر احمد بابر سدھو نے الوداعی ملاقات میں اپنے سینئیر  جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

 ایئر چیف نے مسلح افواج میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا ۔ 

ایئر چیف نے قومی دفاع کے لیے جنرل صاحب شمشاد مرزا کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

ایر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات  

ویب ڈیسک:وزیراعظم  شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی ، وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کی تعریف کی۔

 خیال رہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے ، وہ 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے بعد کوئی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔

 پاکستان کے پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔

 یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہنے والے ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی خدمات انجام دی تھیں۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، شاندار خدمات پر خراج تحسین وصول
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادکی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات
  • پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات  
  • وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات