ن لیگ کو ووٹرکےبغیرالیکشن لڑنےکی عادت پڑگئی،پرویزالٰہی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق نائب وزیراعظم اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو ووٹرز کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔
انھوں نے ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اگر 20 فیصد سے ووٹرز کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ’لوگوں نے اس ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، میری بھی دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ وہ جلد باہر آ جائیں۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے آپ کو بھی نہیں ہونی چاہیے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں، 27، 28 کیسز ہیں‘ چودھری پرویز الٰہی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-18
لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں، 27، 28 کیسز ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر 20 فیصد سے کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔میں ہر جگہ موجود ہوتا ہوں، ہر تیسرے دن پریس کانفرنس بھی کرتا ہوں۔اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج نے پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق کچھ قانونی چیزوں پر معاونت درکار ہے۔پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل عامر سعید آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں گے۔جس کے بعد عدالت نے کیس پر کارروائی 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔