ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں، 27، 28 کیسز ہیں‘ چودھری پرویز الٰہی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-18
لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں، 27، 28 کیسز ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر 20 فیصد سے کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔میں ہر جگہ موجود ہوتا ہوں، ہر تیسرے دن پریس کانفرنس بھی کرتا ہوں۔اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج نے پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق کچھ قانونی چیزوں پر معاونت درکار ہے۔پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل عامر سعید آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں گے۔جس کے بعد عدالت نے کیس پر کارروائی 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چودھری پرویز پرویز الہ ی نے کہا کہ کیسز ہیں
پڑھیں:
طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-4
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چودھری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چودھری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں، وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں، ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ وزیر مملکت طلال چودھری نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔ طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں حاضری سے استثنا دے دیا۔