نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مراز کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مراز کی ملاقات ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جنرل ساحر مرزا کی پیشہ صلاحیت اور وطن کی دفاع کے لیے غیر متزلزل لگن کو سراہا۔نائب وزیراعظم نے قوم کے لیے جنرل ساحر شمشاد کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے جنرل ساحر شمشاد مراز ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہونگے
لاہور( این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو جائیں گے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے ۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔ جنرل شمشاد مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تین سال اور 344 دن تک اس عہدے پر رہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہونے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالیں گے۔