اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت خوفناک حادثے سے بچا لیا گیا جب لینڈنگ کے دوران جہاز غلط اور بند رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پرواز کے لیے تیار جہاز سے گاڑی ٹکرا گئی، طیارے کو جزوی نقصان
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت نے ایک بڑے سانحے کا راستہ روک دیا۔
غلط رن وے پر اپروچمذکورہ ایئرلائن کی پرواز نے لینڈنگ کے لیے رن وے 28 رائٹ کی بجائے غلطی سے 28 لیفٹ کی اپروچ بنائی جو کہ مرمت کے لیے مکمل طور پر بند تھا۔
کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً پائلٹ کو غلط سمت کی نشاندہی کی۔
پائلٹ کا اصرار اور آخری لمحے کی کارروائیذرائع کے مطابق پائلٹ مسلسل یہ دعویٰ کرتا رہا کہ وہ درست رن وے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیے:ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ وطن واپس روانہ
تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر پائلٹ کو لینڈنگ روک کر گو اراؤنڈ (دوبارہ چکر لگانا) کرنے کی ہدایت دی جس کے باعث طیارہ لینڈنگ روک کر دوبارہ فضا میں اٹھ گیا۔
رن وے پر گاڑیوں اور عملے کی موجودگیاس وقت رن وے 28 لیفٹ پر مرمتی کام جاری تھا اور وہاں متعدد گاڑیاں اور عملہ موجود تھا۔
اگر بوئنگ 777 طیارہ اس بند رن وے پر اتر جاتا تو شدید نوعیت کا حادثہ پیش آ سکتا تھا جس میں زمینی عملہ اور طیارے کے سیکڑوں مسافر خطرے میں پڑ جاتے
دوسری کوشش میں محفوظ لینڈنگایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طیارے نے فضا میں چکر لگایا اور دوسری کوشش میں رن وے 28 رائٹ پر کامیابی سے اور محفوظ انداز میں لینڈ کر لیا۔
نوٹم جاری تھا، رن وے بند ہونے سے پائلٹ کو آگاہی موجودایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ رن وے 28 لیفٹ کی بندش کے حوالے سے نوٹم پہلے ہی جاری کیا جا چکا تھا اور پائلٹ کو اس کی معلومات موجود ہونا لازمی تھیں اس لیے معاملے کی مزید انکوائری کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
ائیرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیاترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق واقعے کا باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داری طے کرنے کے لیے تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارہ حادثے سے بچ گیا غلط رن وے غیر ملکی طیارہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارہ حادثے سے بچ گیا غلط رن وے غیر ملکی طیارہ ایئر ٹریفک کنٹرولر پائلٹ کو رن وے 28 کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔