صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-1
لاہور(صباح نیوز) صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ عالمی مہم کے آغاز کے موقع پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ خواتین کا وقار اور سلامتی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ جسمانی، نفسیاتی، معاشی اور ڈیجیٹل تشدد کا خاتمہ فوری تقاضا ہے۔ متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ تشدد کے خاتمے کیلئے اداروں اور معاشرے کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یہ ایوان
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">