پنجاب میں تاریخ کا کم ترین ٹرن آؤٹ، عوام نے الیکشن پر عدم اعتماد ظاہر کردیا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس بار ٹرن آؤٹ صوبے کی تاریخ میں نہایت کم رہا اور عوام نے موجودہ انتخابی عمل پر عدم اعتماد کا مضبوط پیغام دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہری پور میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر تھے، وہاں جلسے اور ریلیاں ہوئیں، لیکن پنجاب میں پی ٹی آئی نے بائیکاٹ اس لیے کیا کیونکہ انہیں جلسوں، ریلیوں اور انتخابی مہم کی اجازت نہیں دی گئـی
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اشتہار
گلزار