گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ تشدد کا شکار خواتین کو انصاف، تحفظ اور مدد فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہر شہری کا فرض ہے کیونکہ خاموشی ظلم کو بڑھاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر ہر قسم کا تشدد ناقابلِ قبول اور معاشرتی تنزلی کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے تحفظ، وقار اور بنیادی حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی اور سخت عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تشدد کا شکار خواتین کو انصاف، تحفظ اور مدد فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہر شہری کا فرض ہے کیونکہ خاموشی ظلم کو بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں اور ایک مہذب معاشرہ اسی وقت تشکیل پاتا ہے جب خواتین کو عزت، مساوات اور تحفظ حاصل ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواتین کو کہ خواتین تشدد کے کے خلاف
پڑھیں:
ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے۔
خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کی طرح پاکستان بھی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خود مختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے، جبکہ مضبوط قانونی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ اس برس کا موضوع ’’تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں‘‘ انتہائی اہم ہے، کیونکہ ڈیجیٹل دنیا میں تشدد کے بڑھتے واقعات فوری توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے خواتین کے تحفظ کے لیے اہم قوانین نافذ کیے ہیں، جبکہ کم عمری کی شادی کے خاتمے کے حوالے سے سندھ، اسلام آباد اور پنجاب نمایاں پیش رفت کرچکے ہیں۔
انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ بھی اسی حوالے سے موثر قانون سازی کریں اور موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ صدر کے مطابق ہر عورت اور لڑکی کو خوف اور تشدد سے پاک زندگی ملنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں متاثرہ خواتین، سماجی کارکنوں اور اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خلاف قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔