پریمیئر لیگ میں معروف فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعے نے شائقین اور پنڈتوں کو بھی چونکا دیا۔

فٹبال کے تاریخ دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ انوکھا واقعہ 17 سال بعد دوبارہ پیش آیا ہے جب ایک فٹبالر نے کھیل کے دوران اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا اور ریڈ کارڈ کا حقدار بھی ٹھہرایا گیا۔

سنسنی خیز میچ کے صرف 13ویں منٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیل یوں ہے کہ ایورٹن کے برونو فرنینڈس کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔

تاہم برونو فرنینڈس کی گول پوسٹ کی جانب ماری گئی شاٹ کراس بار سے اوپر چلی گئی۔ اس ناکام کوشش کے بعد اچانک یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر گوئے اور ڈیفینڈر کین آپس میں جھگڑ پڑے۔

@strettyend

Gueye red card incident with Keane - view from the Stretford End #mufc #muneve #gueye #keane #redcard

♬ original sound - strettyend

دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی چند ہی سیکنڈ میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مانچسٹر کے دیگر کھلاڑی اپنے دونوں کھلاڑیوں کی اس حرکت پر حیران تھے۔

کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں شائقین بھی پریشان تھے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے۔ امپائر کے بار بار وسل بجانے اور تنبیہ کے بھی دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینا جاری رکھا۔

اور پھر اچانک کھلاڑی گوئے نے اپنے ہی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کین کے چہرے پر بھرپور تھپڑ رسید کر دیا جس پر گول کیپر جورڈن نے آگے بڑھ کر فوراً بیچ بچاؤ کرایا۔

ریفری ٹونی ہیرنگٹن نے اس سنگین اور غیر معمولی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بغیر کوئی وقت ضائع کیے تھپڑ مارنے والے گوئے کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بقیہ میچ کھیلنا پڑا اور اس کا خمیازہ ایورٹن سے ایک مقابلے میں صفر گول سے شکست کھا کر بھرا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا