data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-01-19
لاہور /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کے لیے 2 رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلا کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف؎ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے جو اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلا کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست کی مزید سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4 دسمبر کو مزید سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن تھا۔ پولیس نے بانی پارٹی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ فیکٹری ناکے سے اڈیالہ روڈ مکمل بند ہوگیا ۔ عمران خان کی بہنوں اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پارٹی کو قید تنہائی میں رکھ کر یہ ظلم کر رہے ہیں، یہ غیر قانونی و آئینی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی بہنوں

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل جانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی۔ 

علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔

علیمہ خان کارکنوں کے ہمراہ گورکھ پور سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوگئیں، کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں جب کہ کارکنوں کا جلوس پیدل گاڑی کے ساتھ روانہ ہوا۔

راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو سڑک کے بائیں جانب پلاٹ میں جانب جانے کی ہدایت کردی۔ کارکنوں نے شدید نعرے لگائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ فیکٹری ناکے سے اڈیالہ روڈ مکمل بند ہوگیا، اسکولز کالجز سے گھر جانے والے طالب علموں کی بڑی تعدا رش میں پھنس گئی، سڑک بند ہونے سے مسافر بھی پریشان ہوگئے۔

دریں اثنا راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ہوگیا مگر عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری رہا۔ اس دوران راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کی دوسری طرف سے ٹریفک کی روانی بحال کردی جس پر شہریوں نے پریشانی ختم ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل
  • ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست منظور 
  • عمران خان کی نومئی کاایک مقدمہ چلانے کی درخواست بحال
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے ایک ہی مقدمے کی سماعت کی درخواست بحال
  • ’عمران خان سے ملاقات کےلیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا وکیل سے مکالمہ
  • بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر