data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںانٹرا سٹی بسوں کے چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ،عدالت نے شہر کے اندر چلنی والی منی بسوں کے چالان کے اجرا پر فوری حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں انٹرا سٹی بسوں کے چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ ہم پوراکیس سن کر فیصلہ کریں گے اس طرح حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے، درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم تو بسوں والے ہیں دیگر گاڑیوں کے چالان کے ساتھ بسوں کے چالان بھی کاٹے جارہے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ بسیں اپنے اڈوں سے چلائیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کراچی میں بس اڈے ہی نہیں بنائے گئے، جگہ جگہ پابندی کا سامنا ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ ہم بھی اسی شہر میں رہتے ہیں کراچی کے حالات دوسرے شہروں سے مختلف ہیں، فریقین کا جواب آنے دیں پھر کس سن کر فیصلہ کریں گے، عدالت نے مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بسوں کے چالان کے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل