راولپنڈی پولیس نے لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا مقدمہ درج کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نظار عرف ارمان خان، محمد انیس عرف درانی، جلیل عرف مٹھو، جبار خان اور نامعلوم شامل ہیں۔
مقدمہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بال کاٹنے کا واقعہ کرسچن کالونی ڈھوک کھبہ راولپنڈی میں پیش آیا۔
اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار ملزمان راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی حدود کا ہے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے
اسکرین گریب سوشل میڈیاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوئی بھیر کے علاقے میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر سیلون کے مالکان اور با اثر افراد نے تشدد کیا، لڑکی کے بال کاٹ دیے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔
ایس ایس پی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔