اسلام آباد: مساج سینٹر میں لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-5
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا، خاتون لوہی بھیر کے علاقے میں سیلون پر ملازمہ تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیلون کے تمام ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار عملے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لڑکی پر
پڑھیں:
کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
کراچی:سرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور گلستانِ جوہر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو اس سے قبل 3 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔