تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اسمبلی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمتِ عملی اب عوامی معاملات کے لیے رکاوٹ بنتی جارہی ہے، جس کے باعث پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کئی ماہ سے اجلاس نے میں ناکام ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی ون کے اجلاس اُس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نااہل قرار دیے گئے۔ ان کی نااہلی کے بعد طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ ہوسکا۔
بعدازاں معین ریاض قریشی کو نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا، لیکن وہ بھی پی اے سی ون کا ایک بھی اجلاس بلائے بغیر چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ تاحال اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر نظرثانی کا وقت دیا ہوا ہے، تاہم اپوزیشن نے ابھی تک اسپیکر کو اپنے حتمی مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حکمتِ عملی کے باعث کئی ماہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ہمیشہ کی طرح پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہی رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی