data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید تاخیر کا شکارہوگیا اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلیے ناقابل قبول قرار دے دیاہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کے تقرر سے متعلق پی ٹی آئی خط کا زبانی جواب دیدیا، حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے پی ٹی آئی سے دوبارہ نیا نام مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کیلیے نامزد راجا ناصر عباس کے نام پربھی تحفظات کا اظہارکیا ہے اورحکومت علامہ ناصر عباس کی جگہ بھی قائد حزب اختلاف سینیٹ کیلیے بھی نیا نام چاہتی ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر حکومت نے

پڑھیں:

گلگت، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا سروس ٹریبونل کا دورہ، ممبران سے ملاقات

اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد اور قائدِ حزبِ اختلاف و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے گلگت بلتستان سروس ٹربیونل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں اراکین نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور ٹربیونل کی کارکردگی، زیرِ التواء اپیلوں اور انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کی۔ اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ٹربیونل نے نہ صرف عوامی نوعیت کے دیرینہ مسائل حل کیے بلکہ محکمہ جاتی ملازمین کے معاملات پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے مؤثر اور بروقت فیصلے کیے۔

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سروس ٹربیونل آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور گلگت بلتستان کے وہ تمام ملازمین جن کی اپیلیں زیرِ سماعت ہیں، اُنہیں انصاف کی فراہمی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھے گا۔ مزید براں، دورے کے اختتام پر چیئرمین سروس ٹربیونل ممتاز احمد اور ممبران کی جانب سے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد اور قائدِ حزبِ اختلاف کاظم میثم کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ٹربیونل کی پیشہ ورانہ خدمات کو قابلِ فخر قرار دیا۔ آخر میں اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین اور ممبران کو یقین دلایا کہ قانون کی پاسداری اور انصاف کی تیز رفتار فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا سروس ٹریبونل کا دورہ، ممبران سے ملاقات
  • ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
  • حکومتی اعتراض مسترد، پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ  
  • اہم قانون سازی، حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
  • ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت 24 نومبر کی رات ختم ہو رہی ہے، اسمبلی سیکریٹری
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نشست کا معاملہ، محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض
  • قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض