حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 7 ملزمان کوگرفتارکرکے ،مسروقہ طلائی زیورات،کیش اور موٹر سائیکلز پارٹس برآمد کرلیے ۔ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین ولد ظہور الدین قریشی اور اس کے بہنوئی صابر نظام الدین قریشی کے گھر سے چوری کی واردات کے مقدمے میں نامزد ملزم عادل کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ تھانہ حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 کباڑیوں زاکر اللہ خان، گل نبی شاہ اور جیسا بھیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک چیچز اور 3 کٹوں میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس اور ایک عدد سوزوکی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری کارروائی میں منشیات سپلائر محمد مزمل پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 17 گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ چیک پوسٹ سیری پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آچر کوپستول سمیت گرفتار کرلیا،فورٹ پولیس نے ملزم علی اکبرکو 220 مین پوری برآمد ہونے پرگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرفتار کرکے پولیس نے
پڑھیں:
سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ واقعہ سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں 3روز قبل پیش آیا جہاں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق بیٹے نے3روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپا دی تھی، اہل محلہ نےگھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔