سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ واقعہ سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں 3روز قبل پیش آیا جہاں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق بیٹے نے3روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپا دی تھی، اہل محلہ نےگھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرابپور،تحریک انصاف کے رہنما کے زیرتعمیر گھر میں چوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے زیر تعمیر گھر میں چوری، پی ٹی آئی مورو کے رہنما پرین سندھی کے مطابق ملک کالونی مورو میں ان کے زیر تعمیر گھر سے نامعلوم چور تعمیراتی کام کی چیزیں چرا کر لے گئے ہیں، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے جس کی وہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں دوسری طرف کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں چھنڈن موری کے پاس سجاد کھوسو کے گھر میں چوری کرنے والے ایک مبینہ چور ذیشان کلہوڑو کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا ہے، ایس ایچ او کنڈیارو اسد النبی کچھی کے مطابق پکڑے گئے چور سے تفتیش کی جارہی ہے۔