سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 3 روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی تھی۔ اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
فائل فوٹوڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔