عمران خان کی نومئی کاایک مقدمہ چلانے کی درخواست بحال
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے ، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ
آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں،چیف جسٹس
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نومئی کاایک ہی مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست بحال دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے ، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ جس پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے تو کوئی غلط خبر نہیں دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ جو آپ کے ساتھ انتظار پنجوتھا کھڑے ہیں ان سے پوچھیں، گزشتہ سماعت پر کیس کال کیا گیا مگر کوئی وکیل موجود نہیں تھا، باہر جا کر کہا گیا کہ عدالت ہمیں بتائے بغیر کیس لگا دیتی ہے ، یہ روسٹرم جب خالی ہوتا ہے تب نظر آتا ہے ، ہم چہرہ دیکھ کر تو کیس سنتے ہی نہیں، جتنا ریلیف میری عدالت سے آپ کو ملا شائد کسی عدالت سے ملا ہو، کہا گیا کہ ہڑتال تھی مگر میری عدالت میں تو کیس لگے تھے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہڑتال بھی ہم عدالت کی عزت کے لیے کرتے ہیں، اپنے لیے نہیں کرتے ، میں اس کیس میں سینئر وکیل ہوں مگر لسٹ میں میرا نام نہیں آیا۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا فلٹر نہیں آیا جس سے کسی وکیل کا نام نکالا جاسکے ۔وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ آفس سے ہمیں بتایا گیا کہ کیس نہیں لگا جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا آپ نے اپنی درخواست میں یہ چیزیں لکھی ہیں، جب کوئی غلط بات کرے تو اسے تسلیم بھی کرنا چاہیے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اتنی ٹیکنیکلیٹی میں نہ پڑیں، وکیل صاحب آپ سے معذرت کر رہے ہیں۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے وکیل انتظار پنجوتھا کو ہدایت دی کہ آپ پیچھے بیٹھیں سردار صاحب کو آگے آنے دیں، میری عدالت میں اتنے وکیل نہ آیا کریں، ایک ہی وکیل کافی ہوتا ہے ۔لاہورہائیکورٹ نے مرکزی درخواست بحالی کی متفرق درخواست منظورکرلی اورنو مئی کے ایک مقدمے کے تحت کارروائی کی درخواست آج منگل کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے تمام مقدمات ختم کر کے ایک ہی مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے ۔درخواست پر سماعت آج منگل کے روز ہو گی ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جسٹس مس عالیہ نیلم نے لطیف کھوسہ نے کہا سے کیا ضد ہے کو پتہ نہیں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت سے چیف جسٹس
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر کیس؛9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج،بانی سے وکیل کی ملاقات کی درخواست بھی مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں، آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور بانی سے ہدایات کیلئے وکیل کی ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وفاقی آئینی عدالت نے 9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو تحریری اعتراضات فائل کرنے کیلئے مہلت دیدی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور راجہ مقصط نواز کو اضافی گزارشات جمع کروانے کی مہلت دی گئی۔
ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا۔
وفاقی عدالت نے بانی سے ہدایات کیلئے ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی،وکیل نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ کے بعد بانی سے ہدایات لینی ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ بانی سے ملاقات کی ہدایات جاری کردیں،چیف جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔
وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 187کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں رجوع کریں،ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور
مزید :