Jasarat News:
2025-11-27@03:26:28 GMT

بھارتی وزیر دفاع بوکھلاہٹ کا شکارہیں، کاشف سعیدشیخ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-08-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کمزوراورعوامی حقوق کو یرغمال بنادیاگیا ہے26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کو مسترد اور1973ء آئین کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ زمینوں کی بندبانٹ سے لے کرکارونجھرپہاڑ کی کٹائی تک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سندھ کے حقوق کی سودی بازی میں ملوث ہے۔مفادپرست قیادت ملک کو مستحکم و مضبوط کرنے کی بجائے آئینی ترامیم کے ذریعے شخصی آمریت اور ملک کی بنیادوںکو کھوکھلاکرنے میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی جمہوریت کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کی اعلان کردہ بدل دونظام تحریک میں صوبہ سندھ ہراول دستہ کا کردار ادا کرے گا۔ صوبائی امیرنے جاری اپنے بیان میں کہاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس بات کا واضح اعلان کیا ہے کہ ہم 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، حق بات کہیں گے چاہے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کو ناگوار گزرے۔صوبائی امیر نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،یہ پاکستان سے عبرتناک شکست کے اثرات کی نشانی ہے، سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے کبھی تقسیم یا الگ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ سندھ پاکستان ہے اورپاکستان کا حصہ رہے گا۔ قیام پاکستان کی قرارداربھی سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں پاس کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس پر سندھ کے عوام کو فخر ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حواس باختہ ہوگئے ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں میئر کراچی نے کہا کہ جنگی اور سفارتی ناکامیوں پر بھارتی وزیر دفاع کے الزامات بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف بیانات پاکستان کی حالیہ سفارتی برتری کا ثبوت ہیں، انڈس ویلی کی تاریخ بدلنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہی ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ برصغیر میں اسلام کا پہلا دروازہ سندھ تھا، انگریز دور میں سندھ کو زبردستی بمبئی کے ماتحت کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ نے1936ء میں جدوجہد سے بمبئی سے آزادی حاصل کی، قرارداد پاکستان کی پہلی منظوری سندھ اسمبلی نے دی۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر دفاع حواس باختہ ہوگئے ہیں، سندھ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں میں شامل تھا، ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت تاریخ کو مسخ کر کے خطے میں تناؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی، بھارت کا سندھ کےبارے میں موقف عالمی ریکارڈ کے خلاف ہے، حقیقت کبھی بدل نہیں سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر متحدہ نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
  • بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حواس باختہ ہوگئے ہیں، میئر کراچی
  • سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر مراد علی شاہ کا دو ٹوک جواب
  • ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار
  • پاکستان ہندو کونسل کی بھارتی وزیر دفاع کے سندھ مخالف بیان کی مذمت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید
  • سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
  • پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت