حیدرآبادشہر کے بیشتر علاقے بس ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-17
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے عوام سفر کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہر میں سرکاری سطح پر سفر کیلیے ٹرانسپورٹ موجود نہیں اکا دکا جو گاڑیاں چلائی جارہی ہیں وہ بھی شہری علاقوں کے بجائے دیہی علاقوں کی طرف چلائی گئی ہیں، لطیف آباد، حیدرآباد سٹی، قاسم آباد، سائٹ ایریا اور کوہسار سٹی کے لاکھوں افراد سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ، سوزوکی اور ٹیکسیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں جو غریب عوام کیلیے انتہائی مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث حیدرچوک پر بدترین ٹریفک جام کا منظر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار