جیکب آباد ،بے امنی عروج پر ،شہری موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں پانچ مسلح افراد نے نظا م الدین نائچ سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل اور دو موبائل فون اور علی شیر کھوسو سے موٹر سائیکل ماڈل 2025موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،ضلع میںبڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کا کہنا ہے کہ پولیس امن کرانے میں ناکام ہو گئی ہے ، دوسری جانب صدر سب ڈویژن کے آباد،مولاداد اور بقامحمد تھانے کی حدود میں تین روز تک آپریشن کا دعویٰ کیا گیا وہ ختم کردیا اور ملزمان کے گھر نذر آتش کرنے کے بعد واپس آگئی اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث موٹر وے کے دو سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
راولپنڈی:موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور موٹر وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اپڈیٹس دی جائیں گی اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔