اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مربوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، اور پاکستان چاہتا ہے کہ علاقائی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے ایس سی او شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے۔ وہ 17 سے 18 نومبر 2025 کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی چیئرمین شپ سنبھال لی
ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں نے کیا۔
مزید پڑھیے: شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن ہے، صدر زرداری
اجلاس میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس سی او ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم ماسکو