اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
اوگرا کے اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ادارے نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی منظوری دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کیا ہے۔
سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ 7.
اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے 4.89 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جو 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔
نئی قیمت بڑھ کر 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے سابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کے لیے 60 ارب 88 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا کو اعلامیہ جاری کیا تھا،
تاہم اصل اعدادوشمار کے مطابق صارفین کے لیے ریلیف کے بجائے بوجھ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمتوں میں کے لیے
پڑھیں:
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.53 فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 13اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 57.03 فیصد،لہسن 2.61 اورچینی کی قیمتوں میں 2.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ کیلے 0.72 اورچائے 0.59 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ ڈیزل، بیف،کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 12.38 اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا جب کہ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اوردال چنا بھی سستی ہوئی۔