اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-12
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کیلیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کیلیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کیلیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔