اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتون پر ایڈاوئس ما نگی گئی ہے۔
بیٹل ایکس پولو کپ 2025: ڈائمنڈ پینٹس/ڈن کی سنسنی خیز جیت، بلوچستان نے بھی میدان مار لیا
ذرائع اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 40روز میں اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے بصورت فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترجمان اوگرا وفاقی حکومت گیس کی قیمت لیے گیس کے لیے
پڑھیں:
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تشدد کی ویڈیوز ہونے کا دعویٰ کر کے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے۔
پروگرام میں کوثر کاظمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتی بلکہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ اگر کوئی بھی سرکاری افسر سے سفارش کرتا ہے تو اس پر ریڈ فلیگ لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جرم کی پاداش میں جیل میں قید ہیں ،ان سے ملاقاتوں کا جو طریقہ کار ہے ،جیل انتظامیہ اس پر کار بند ہیں، اب تک عمران خان سے ان کی فیملی کی 150ملاقاتیں ہو چکی ہیں،علیمہ خان جب بھی جیل جاتیں ہے تو وہاں پھر ڈرامہ ہوتاہےاور بہتان لگائے جاتے ہیں، یہ کہنا کہ علیمہ خان کوبالوں سے گھسیٹا گیا تو اس کے ثبوت یا فوٹیج کہاں ہے،خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے کہا بالکل ثبوت ہیں، سب سے پہلے تو نورین خان خود کہتی ہے کہ انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، ہمارے پا س ویڈیوز بھی پڑی ہوئی ہیں ۔اس پر اینکر پرسن نے کہا کہ پھر آپ پنجاب حکومت کو ویڈیوز دیں،شفیع اللہ جان نے کہا کہ میں ویڈیوز اسی پروگرام میں دے دوں گا۔اس پر ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی نے کہا اگر شفیع اللہ جان اس پروگرا م میں ویڈیو دے دیں تو میں ابھی مرغا بننے کے لیے تیار ہوں ، جواب میں شفیع اللہ جان کہتے رہے کہ میں ویڈیوز دوں گا لیکن انہوں نے کوئی ویڈیو نہیں دی۔
قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں،موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے: حافظ نعیم الرحمان