پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ توڑ دیئے، ترجمان تحریک لبیک پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ NA-66 وزیر آباد میں ن لیگی امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے کر جمہوریت کا دن دھاڑے جنازہ نکالا گیا، NA-66 وزیر آباد سے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار، چوہدری بصیرت علی صاحب کے کاغذات نامزدگی بہت پہلے منظور ہو چکے تھے اور انہیں کرین کا نشان بھی الاٹ ہو چکا تھا۔ لیکن 8 اکتوبر کے روز انہیں اغوا کرلیا گیا جس کے بعد ان سے زبردستی سائن کروا کر ان کا نام انتخابی دوڑ سے نکال دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں میں منعقد ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات پری پول دھاندلی، انتخابی عمل میں حکومتی و ادارہ جاتی مداخلت، سیاسی انجینئرنگ اور مخصوص امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی مشینری کے منظم و غیرقانونی استعمال کا شاخسانہ تھے۔ تحریکِ لبیک پاکستان ان ضمنی انتخابات کو جمہوری نظام پر شب خون قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتی ہے۔ ترجمان نے پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی و سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے خلاف کی جانے والی پری پول دھاندلی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سانحہ مریدکے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقے NA-96 فیصل آباد، NA-104 فیصل آباد اور NA-143 ساہیوال میں تحریکِ لبیک پاکستان کے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی، الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت کے ماتحت ملازمین میں سے مقرر کیے گئے عملے نے جمع کرنے سے انکار کردیا۔ ایسا غیرقانونی اور غیرآئینی طرز عمل، پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-73 سرگودھا اور PP-203 ساہیوال (چیچہ وطنی) میں بھی اپنایا گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ کچھ جگہوں پر پنجاب پولیس نے تحریکِ لبیک پاکستان کے نامزد امیدواروں کے وکلا تک تو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان نے اس متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا تو 4 نومبر کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کر لیے گئے لیکن امیدواروں کو آزاد ظاہر کیا گیا حالانکہ تحریکِ لبیک پاکستان نے انہیں ٹکٹ جاری کیے تھے۔ تحریکِ لبیک پاکستان نے اس غیرجمہوری رویے کے باوجود پھر بھی قانونی راستہ اپنائے رکھا اور ہائی کورٹ میں ان اقدامات کو چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے تحریکِ لبیک پاکستان کے حق میں ڈائریکشن دی، البتہ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے PP-73 سرگودھا کے علاوہ ہر جگہ کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کردیا گیا اور PP-73 میں بھی امیدوار ایڈووکیٹ یونس رانجھا صاحب کو آزاد امیدوار ظاہر کرتے ہوئے کرین کی بجائے بیڈ/پلنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ NA-66 وزیرآباد میں ن لیگی امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے کر جمہوریت کا دن دھاڑے جنازہ نکالا گیا۔ NA-66 وزیرآباد سے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار، چوہدری بصیرت علی صاحب کے کاغذاتِ نامزدگی بہت پہلے منظور ہو چکے تھے اور انہیں کرین کا نشان بھی الاٹ ہو چکا تھا۔ لیکن 8 اکتوبر کے روز انہیں اغوا کرلیا گیا جس کے بعد ان سے زبردستی سائن کروا کر ان کا نام انتخابی دوڑ سے نکال دیا گیا اور اسرائیل نواز لیگ کے امیدوار کو بغیر انتخابات کروائے، بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، جتوا دیا گیا۔ لاہور کے حلقہ NA-129 اور PP-87 میانوالی میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی، 8 اکتوبر سے جاری فستطائیت سے قبل منظور ہو چکے تھے البتہ ادھر کسی بھی قسم کی الیکشن کمپین نہیں کرنے دی گئی۔
PP-73 سرگودھا میں جہاں محترم یونس رانجھا کو آزاد امیدوار تک ظاہر کیا گیا وہاں بھی بندوق اور ڈنڈے کے زور پر ایک بینر تک نہیں لگنے دیا گیا اور جو پہلے سے موجود تھے انہیں پھاڑ دیا گیا اور کسی بھی حلقے میں ہمارا پولنگ کا عملہ بھی نہیں بیٹھنے دیا گیا۔ ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے انکشاف کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کو اس سارے سیاسی انتقام کا نشانہ، قاتل اعلی مریم نواز اور وزیر برائے قتل عام، محسن نقوی کے خصوصی حکم اور سرپرستی میں بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے۔ انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ان شخصیات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام غیرقانونی اقدامات اٹھانے کی خصوصی تلقین کی ہے۔ تمام حلقوں کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی تاحال جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان لبیک پاکستان نے لبیک پاکستان کے امیدواروں کے دیا گیا اور کے امیدوار کے کاغذات کہا کہ
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں، مریم نواز
گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ضمنی انتخابات میاں نواز شریف نواز شریف کی مبارکباد