اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو میاں نواز شریف کی بہترین قیادت اور مریم نواز کی گڈ گورننس کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ این اے 143، چیچہ وطنی، این اے 129، لاہور اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان،  پی پی 203 ساہیوال  میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں طفیل جٹ، حافظ نعمان ،سردار محمود قادر خان لغاری اور چوہدری حنیف جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت ، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے اور یہ کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید

 وزیر اعظم نے این اے 143 میں کامیابی پر طفیل جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح عوام کے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبے اور کارکردگی پر اعتماد کی مظہر ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ محمد طفیل جٹ اپنے حلقے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے شب و روز محنت کریں گے۔

دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ محمد نعمان کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ حافظ محمد نعمان اپنے حلقے کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شب و روز عوامی خدمت کریں گے۔ این اے 185   ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمود قادر خان لغاری کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں چوہدری حنیف جٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انکی کامیابی کو عوام کے مسلم لیگ( ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیا ۔

ویڈیو: نالے کے کنارے وی آئی پی ڈینٹل کلینک، سرعام لوگوں کی جانوں سے کھلواڑ، عطائی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کامیابی پر مبارکباد مبارکباد دیتے ہوئے ضمنی انتخابات میں کی کامیابی مسلم لیگ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار