data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں کے نیزہ بازی مقابلوں میں پاکستان کے اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 83.

05 میٹر کا عمدہ تھرو پھینک کر سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تماشائیوں نے دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی فارم اور کمٹمنٹ کو بھرپور داد دی۔ مقابلے میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کے سیموئل ایڈمز کیورے رہے جنہوں نے 76.01 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم کی جیت نہ صرف پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ عالمی مقابلوں میں ان کی مستقل بہترین کارکردگی کا تسلسل بھی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے فتح کے بعد قوم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں لائیں گے۔ پاکستانی عوام، سپورٹس کمیونٹی اور حکومتی حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سید مسرت خلیل سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسپیشل اولمپکس 2025: نمایاں کارکردگی دکھانے والے کے اعزاز میں تقریب

اسپیشل اولمپکس ورلڈ  ونٹرگیمز اٹلی 2025 میں نمایاں کارکردگی اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں منعقد ہونے والے ونٹر گیمز میں اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعد میڈلز پاکستان کے نام کیے ان کھلاڑیوں کی بھر پوراندار میں حوصلہ افزاہی کرنے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپیشل اولمپک کی جانب سے کیش ایوارڈز دیے گے۔

اس موقع پر پاکستان کے کھلاڑی شاہ گلون علی رضا  منیب الرحمان کوآرڈینیٹر سعدیہ بیگ آمنہ اشرف ثروت گیلانی کوچز شمائلہ ارم محمد سلیم اسلام آباد ریجن کے کوچ راجہ فیصل اشرف  بھی موجود تھے۔

 چیئرپرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں وفاقی اور سندھ کی حکومت نے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاہی کی ہے۔ حکومت کا تعاون جاری رہا تو یہ قومی ہیروز مزید میڈلز ملک کے نام کریں گے ہمارے یہ اسپیشل کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں۔

اسپیشل اولمپک کی برینڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی نے کاکہاکہ یہ کھلاڑی صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہماری آرگنائزیشن کی طرف سے کھلاڑیوں کو سہولیات دی جاتی ہیں۔

شمائلہ ارم کا کہنا تھا کہ بطور کوچ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے ان خصوصی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرتی ہوں پاکستان کے یہ خداد کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیسکو جلد پانچ سو تھری فیز میٹر فری میں لگانے جارہی ہے، سہیل شیخ
  • پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی
  • صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں 100 چھکے مارنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
  • صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ  
  • صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ
  • شہرکوڈبل ڈیکر بسیں نہیں‘ جامع ماسٹر پلان چاہیے‘ فیصل ندیم
  • اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • اسپیشل اولمپکس 2025: نمایاں کارکردگی دکھانے والے کے اعزاز میں تقریب
  • پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم