صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں 100 چھکے مارنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے، جس کا تعاقب قومی ٹیم نے انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔
ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کی اس برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان نے مطلوبہ اسکور 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
اس میچ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال کے اندر 100 چھکے مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
سہ ملکی سیریز میں اب پاکستان کا اگلا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پہلے دن کا تیسرا سیشن ’’بدل دو نظام‘‘ انتہائی اہمیت کا حامل رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ خصوصی) اجتماع عام کے پہلے دن کا تیسرا سیشن ’’بدل دو نظام‘‘ کے عنوان سے بہت اہمیت کا حامل رہا۔ جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے سیاست، نامور سینئر وکیل اکرم شیخ نے عدلیہ، معروف معاشی ماہر اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین نے معیشت، وائس چانسلر شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی پرفیسر ڈاکٹر اقبال خان نے صحت اور صدر تنظیم اساتذہ پاکستان الطاف حسین لنگڑیال نے پاکستان کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔