data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلیے 196 رنز کا ہدف دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔

نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رنز بناکر

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا