وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی، ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، تمام امیدواروں کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو باعث فخر بنایا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ان امیدواروں کی کوششوں کا صلہ ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترقی اور فلاح کے لیے ایک مثبت قدم بھی ہے۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے ۔
گورنر خیبر پختوںخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے
میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے…
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل آباد کے امیدوار ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔