27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کو واک کریں گے
تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔
پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔