اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔

حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔

فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا ہوں اور نہ کسی مرد کی زبردستی تعریف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اُسے عزت دی اور کبھی کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کیا، اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی تو ترجیح دی۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ خاموشی نے انہیں مضبوط کیا۔ اداکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو ختم ہوجاتے کیونکہ بہت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان نے گھریلو تشدد کا انکشاف کرتے ہوئے 2022 میں فیروز خان سے راہیں جدا کی تھیں جس کے بعد اداکار نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب خان سے دوسری شادی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان