Jasarat News:
2026-07-24@05:57:29 GMT

کھپرووگردواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اور آس پاس کے دہی علاقوں میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی، کتا مار مہم شروع نہ ہوسکی،ایک سال ہوگیا شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوں چوراہوں جگہ جگہ آوارہ کتوں کے جھنڈ مگر کھپرو میونسپل کمیٹی کو نظر نہیں آتے جبکہ شہر بھر میں شہری پریشان رہتے ہیں بچے اسکول کیسے جائیں جبکہ تعلقہ سول اسپتال کھپرو میں ہر روز کی تعداد میں 20 سے زیادہ کتے کاٹنے کے کیس آنے لگے ہیں مگر کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی و بے بسی ہے ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔ کتوں کے جھنڈ کے جھنڈ نظر آتے ہیں اسکول ٹائم میں بچے بچیاں سب ہی پریشان ہیں ،آج بھی ایسا کچھ واقعہ پیش آیا جس میں بمراج کوہلی انور سمیجو دیارام بھیل اور دیگر علاقوں کے افراد شامل ہیں انہوں نے بتایا گاؤں گوٹھوں جبکہ شہر میں بھی کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں اور ہم بچتے ہوئے آتے ہیں اور آج انہوں نے ہمیں کاٹ لیا ۔بمراج کوہلی نے بتایا میں اسکول جا رہا تھا میرے پیچھے کتا لگ گیا اور مجھے کاٹ لیا اب ویکسین کرانے تعلقہ سول اسپتال آیا ہوں۔ مزید بتایا کہ کتا مار مہم شروع نہ کی جس کی وجہ سے آوارہ کتوں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو گیا ہے ۔میونسپل کمیٹی کا2کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ ہونے کے باوجود کتا مارنے کا زہر موجود نہیں ان کے پاس مگر بجٹ پورا لینا ہے ۔ کھپرو کے عوام پر تعلقہ سول اسپتال میں ہر روز 20 سے 25 کیس آرہے ہیں کتا کاٹنے کے مگر انتظامیہ کی بے حسی ہے اب شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ایم این اے شازیہ مری ایم پی علی حسن ہنگورجو ڈی سی سانگھڑ اسسٹنٹ کمشنر کھپرو میونسپل کمیٹی چیئر مین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے جھنڈ ا وارہ تے ہیں

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ