آرمی چیف: پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد( طارق محمود سمیر)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز ملک ہے، جو دنیا میں اپنا حقیقی مقام ضرور حاصل کرے گا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، ریاستی سلامتی اور متحد حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ27 کے شرکا نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے داخلی و علاقائی سکیورٹی ماحول اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینز، سول و ملٹری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔
بعدازاں شرکا نے آرمی چیف کے ساتھ ایک جامع انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں تیزی سے بدلتے حالات، بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ جنگ جیسے اہم سکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہاپسندی، معلوماتی جنگ اور نفسیاتی دباؤ کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے محکمے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ قومی دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا:معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کے عزم و ثابت قدمی نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ ہماری اصل طاقت قومی اتحاد ہے، اور ہم دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
ورکشاپ کے شرکا کو ملک بھر میں جاری اسمگلنگ، منشیات کی ترسیل اور منظم جرائم کے خلاف کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں سرحدی کنٹرول کو مزید سخت کرنے اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
آخر میں آرمی چیف نے زور دیا کہ دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہم آہنگ قومی کوششیں ناگزیر ہیں۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ27 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، جو پالیسی سازی، دفاع، سلامتی اور گورننس پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف
پڑھیں:
پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم پر مبنی اور خطرناک حد تک توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس نوعیت کے بیانات ہندوتوا پر مبنی توسیع پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو تسلیم شدہ حقائق کو چیلنج کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان
’بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بین الاقوامی قانون، مستند سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘
????PR No.3️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Pakistan Strongly Condemns Indian Defense Minister Rajnath Singh's Remarks About Pakistan’s Sindh Province https://t.co/wdeTkEg3xY
????⬇️ pic.twitter.com/qeXY0JmXgj
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 23, 2025
پاکستان نے بھارتی قیادت، خصوصاً وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے لیے زیادہ بہتر راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ملک کے اندرونی چیلنجز خصوصاً اقلیتوں کی سلامتی اور اُن پر ہونے والے تشدد کے سدباب پر توجہ دے۔
مزید پڑھیں:بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا
’بھارت کو اُن عناصر کا احتساب کرنا چاہیے جو اقلیتوں کے خلاف نفرت، تعصب اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، اور مذہبی تعصب و تاریخی مسخ شدگی پر مبنی امتیازی رویوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔‘
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کی اقوام اب بھی ریاستی سرپرستی میں تشدد، شناختی جبر اور مسلسل محرومی کا سامنا کر رہی ہیں، نئی دہلی کو چاہیے کہ وہ ان دیرینہ مسائل کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں سے بدترین امتیازی سلوک پر مولانا ارشد مدنی کے انکشافات، بی جے پی تلملا اٹھی
پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بھارت جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور مستقل حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی پاسداری کرے۔
’پاکستان واضح کرتا ہے کہ وہ انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، تاہم اپنی قومی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہوگا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بھارت ترجمان جموں وکشمیر راج ناتھ سلامتی کونسل سندھ وزارت خارجہ وزیر دفاع