فوٹو: آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔ 

انھوں نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔  

یہ بھی پڑھیے صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر فیلڈ مارشل

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار