لبنانی فوج نے حزب الله کیخلاف اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں میجر جنرل نکولس ثابت نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں اسرائیل نے جن مکانات کو نشانہ بنایا، لبنانی فوج اور یونیفل فورسز کے مشترکہ معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ مکمل طور پر ہتھیاروں سے خالی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ کئی مہینوں سے جنوبی لبنان کی سرحدوں پر جاری کشیدگی کے دوران، دریائے لیطانیہ کے جنوبی سیکٹر میں تعینات لبنانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل "نکولس ثابت" نے کہا کہ اسرائیل نے اب تک حزب الله کے ہتھیاروں کی منتقلی کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں اسرائیل نے جن مکانات کو نشانہ بنایا، لبنانی فوج اور یونیفل فورسز کے مشترکہ معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ مکمل طور پر ہتھیاروں سے خالی تھے۔ انہوں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اسرائیل کا لبنان کے 7 اہم اسٹریٹجک مقامات پر مسلسل قبضہ، ہمیں دریائے لیطانیہ پر اپنے فوجیوں کی تعیناتی اور چیک پوسٹوں کے قیام سے روک رہا ہے۔
واضح رہے کہ میجر جنرل نکولس ثابت کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب الله کے کئی میزائل لانچرز، ہتھیاروں کے گودام اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج اس سے قبل بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہے کہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں حزب الله کے ہتھیاروں کے مخفی گودام موجود ہیں۔ دوسری جانب لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس یونیفل نے اپنی متعدد روزمرہ رپورٹس میں بارہا خبردار کیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں اور سرحد پر فائرنگ کے تبادلے سے اس بات کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں موجودہ صورت حال قابو سے باہر نہ ہو جائے۔ یونیفل نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبنانی فوج
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم