وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی کمیٹی کرے گی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں پی ایس بی، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن، صوبائی اسپورٹس بورڈ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے بعد اسکروٹنی کمیٹی اپنے کام کا شیڈول جاری کرے گی۔ ہاکی کلبوں اور ایسوسی ایشنز کی قانونی حیثیت کا پتہ لگانے کے لیے جانچ پڑتال کے معیار کی منظوری پی ایس بی صوبائی اسپورٹس بورڈز کے ساتھ مشاورت سے کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہاکی فیڈریشن کے پی ایس بی

پڑھیں:

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 ہزار 150 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ جن میں سے 2710 افراد کے کاغذات منظور، جبکہ 440 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 ہزار 150 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ جن میں سے 2710 افراد کے کاغذات منظور، جبکہ 440 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ 28 دسمبر 2025ء کو ہوگی۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ ضلع کوئٹہ میں چار ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کی یونین کونسلز اور وارڈز شامل ہیں۔ کوئٹہ میں 172 یونین کونسلز کے 641 وارڈز کے لیے مجموعی طور پر 3150 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ جن میں سے 2710 منظور اور 440 مسترد کئے گئے ہیں، جبکہ خواتین کی جانب سے 33 کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن زرغون میں 46 یونین کونسلز کے 161 وارڈز کے لئے 943 کاغذات جمع ہوئے، جن میں 767 منظور اور 176 مسترد ہوئے۔

چلتن ٹاؤن میں 46 یونین کونسلز کے 173 وارڈز کے لیے 703 کاغذات موصول ہوئے، جن میں 616 منظور اور 87 مسترد ہوئے۔ سریاب ٹاؤن میں 38 یونین کونسلز کے 145 وارڈز کے لئے 561 میں سے 483 کاغذات منظور اور 78 مسترد ہوئے، جبکہ تکتو ٹاؤن میں 42 یونین کونسلز کے 162 وارڈز کے لئے 943 میں سے 844 کاغذات منظور اور 99 مسترد ہوئے۔ اس صورت حال کے بعد مجموعی طور پر 532 نشستوں پر امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، جبکہ 89 وارڈز ایسے ہیں جہاں پر صرف ایک ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ جن کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے اور 20 وارڈز ایسے ہیں جہاں پر کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ یاد رہے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ الیکشن کا دعویٰ مسترد، پی ایس بی خود انتخابات کرائے گا
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مسترد
  • ضمنی انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
  • پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟
  • پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا
  • ضمنی انتخابات:ن لیگ قومی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر کامیاب