پی آئی اے نجکاری کیلیے بولی دسمبر میں مکمل ہوجائیگی، نجکاری کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-2
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ دسمبر کے وسط تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بڈنگ مکمل کر دی جائے گی، جس کیلیے پی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا، جہاں سیکرٹری نجکاری کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 4 بڈرز کے ساتھ کمرشل ٹرمز طے کیے جا رہے ہیں، شیئر پرچیز ایگریمنٹ اور شیئر ہولڈنگ ایگریمنٹ سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے، پری بڈ کوالیفکیشن پر 3 روز سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین اور پینشنرز کا خیال رکھا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی نے کاسمیٹکس تنسیخی بل واپس لینے کی منظوری دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-22
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس تنسیخی بل 2025 کو واپس لینے کی منظوری دے دی، جس کا مقصد منہ پر لگائی جانے والی کریموں اور دیگر کاسمیٹکس میں موجود ممکنہ مضر صحت اجزا سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جام عبد الکریم کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو بتایا کہ جنرل کاسمیٹکس تنسیخی بل قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یہ بل واپس لیا جائے، یہ بل ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہ بل پاکستانی قوم اور قومی اسمبلی کے ساتھ ایک فراڈ ہے، کیونکہ منہ پر لگائی جانے والی کریمیں اور دیگر کاسمیٹکس میں زہریلا مواد موجود ہے جو انسانی جلد کیلیے مضر صحت ہے۔ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وضاحت کی کہ پاکستان میں دو قسم کے کاسمیٹکس استعمال ہوتے ہیں، ایک وہ جو درآمد کیے جاتے ہیں اور دوسرا وہ جو ملک میں مینوفیکچر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کے ختم ہونے کے بعد بھی کاسمیٹکس کا کاروبار جاری رہے گا، قائمہ کمیٹی نے بل واپس لینے کی حمایت کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا۔