تصویر: اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی نے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے فرائض ادا کرنے کی توفیق دی۔  

یہ بھی پڑھیے جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور مسلح افواج کے شہداء، ان کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ 

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں 40 سال شاندار خدمات سر انجام دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو رہے ہیں، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اپنے الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ  ملک و قوم کی خدمت کے فرائض اخلاص، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا ہوئی۔

انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء و ان کے اہلِ خانہ کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا۔

ساحر شمشاد نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کے جانباز افسر اور جوان اس دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
  • اسلام آباد:وزیراعظم شہازشریف سے سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا الوداعی ملاقا ت کررہے ہیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات