’ویڈنیزڈے سیزن 3‘ میں اہم راز سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
نیٹ فلیکس نے آخرکار ویڈنیزڈے کے تیسرے سیزن سے متعلق وہ معمہ حل کردیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے شائقین کو بے چین کیے ہوئے تھا۔
اس بار پردہ اٹھا ہے ایڈمز فیملی کی پراسرار رکن، آنٹ اوفیلیا، کی اصل شناخت پر سے، اور حیرت انگیز طور پر اس کردار کے لیے 45 سالہ معروف فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
سیریز کے دوسرے سیزن کے ڈرامائی اختتام میں اوفیلیا کی پہلی جھلک صرف پیچھے سے دکھائی گئی تھی۔ اسی ایک منظر نے مداحوں میں بے شمار نظریات کو جنم دیا تھا، کسی نے اسے لیڈی گاگا کا کردار قرار دیا، کسی نے ایک بالکل نیا ولن تصور کیا، اور کچھ اسے ایڈمز فیملی کی تاریخ میں ایک بڑے موڑ سے تعبیر کر رہے تھے۔
لیکن اب نیٹ فلیکس کے تصدیقی اعلان نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دی ہیں، اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایوا گرین مورٹیسیا ایڈمز کی بہن کے طور پر سیزن 3 کی مرکزی کہانی کا حصہ ہوں گی۔ اداکارہ پہلے ڈارک شیڈو اور مس پیریگرینز ہوم فار پیکولیئر چلڈرن جیسے پراجیکٹس میں گہرے، پراسرار اور جادوئی کرداروں سے اپنی صلاحیت ثابت کرچکی ہیں، اسی لیے ان کا انتخاب مداحوں کے لیے خوشگوار مگر پراسرار سرپرائز ثابت ہو رہا ہے۔
نئے سیزن میں اوفیلیا کو ایک مستقل کردار کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی بھانجی ویڈنیزڈے (جینا اورٹیگا کی نمائندگی کردہ راوین) کی طرح ایک راوین (کوا) ہی ہے، مگر اپنی طاقتوں کی حد سے تجاوز کرنے کے باعث وہ ذہنی انتشار کا شکار ہوگئی تھی۔ اسی وجہ سے اس کی والدہ ہیسٹر فرمپ نے اسے ولو ہِل نامی نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا تھا۔
مگر اصل موڑ اس وقت آیا جب اوفیلیا اسپتال سے فرار ہو گئی، اور اس کے بعد اس کی موجودگی ایک طویل عرصے تک معمہ بنی رہی۔ یہاں تک کہ ویڈنیزڈے کو اس کی ڈائری ملی جس نے اسے ایک ہولناک وژن دکھایا، پھولوں کا تاج پہنے ہوئے ایک لمبے سنہری بالوں والی عورت۔
سسپنس اُس وقت ٹوٹا جب دوسرے سیزن کے آخری منظر میں یہ انکشاف ہوا کہ اوفیلیا ہیسٹر کے زیرِ زمین تہہ خانے میں قید تھی۔ وہ سرخ لباس میں ملبوس، دیوار پر خون سے یہ جملہ لکھ رہی تھی
’’ویڈنیزڈے کو مرنا ہوگا‘‘۔
نیٹ فلیکس کے اس بڑے انکشاف نے ایک جانب سیزن 3 کےلیے توقعات بڑھا دی ہیں، تو دوسری جانب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آنے والا سیزن کہیں زیادہ تاریک، نفسیاتی اور مافوق الفطرت عناصر سے بھرپور ہوگا۔
شائقین اب یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اوفیلیا کے ماضی کا یہ اسرار ویڈنیزڈے کی زندگی کو کیسے متاثر کرے گا، اور کیا ایڈمز فیملی ایک بار پھر اپنی تاریخ کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا کرنے جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تیاریاں سامنے آگئیں
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
امریکی میڈیا نے جوڑے کی شاندار شادی کے منصوبوں سے متعلق نئی معلومات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی 28 ملین ڈالر مالیت کے روڈ آئی لینڈ میں واقع سی سائیڈ مینشن کو شادی کے مقام کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جسے وہ اسٹوری بُک انداز میں تبدیل کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے لاکھوں ڈالر کی لاگت سے خصوصی لینڈ اسکیپنگ اور سیکیورٹی اپ گریڈز کیے جا رہے ہیں۔ ٹیلر کی خواہش ہے کہ پورا ماحول پھولوں سے بھرا ہو۔
ابتدا میں جوڑا ایک چھوٹی نجی تقریب کا خواہشمند تھا تاہم اب وہ تقریباً 300 مہمانوں پر مشتمل ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر 2026 کے اوائل یا وسط میں منعقد ہوگی۔
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے رواں سال اگست میں منگنی کی تھی، انکی منگنی کی انسٹاگرام پوسٹ بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس کا کیپشن تھا: "آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔"
View this post on Instagram